حافظ حمداللہ پرقاتلانہ حملہ،جے یو آئی رہنمامحفوظ رہے

Feb 07, 2024 | 19:12 PM

ویب ڈیسک: چمن میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

 بلوچستان کے علاقے چمن میں حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔رہنما جے یوآئی حملے میں بال بال بچ گئے، گاڑی پر کئی گولیاں لگیں۔

واضح ہے کہ آج پشین کے حلقہ پی بی 47 میں ایک آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔
پشین دھماکے کے بعد ایک گھنٹے کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا، واقعے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں