عام انتخابات :لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

Feb 07, 2024 | 19:37 PM

ایک نیوز:عام انتخابات 2024کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے  جامع ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، کانسٹبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و راہنمائی کےلئے موجود ہوں گے ، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی، ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے، 12 ڈی ایس پیز اور 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے ، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گی،  20 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات، پارکنگ حساس اور مصروف شاہراہوں پر واقع پولنگ بلڈنگ کے گردونواح میں کم از کم دو سو گز دور کروائی جائے گی،  الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجینسز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں