انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے ہوتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، شبر زیدی

انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے ہوتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، شبر زیدی
کیپشن: انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے ہوتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، شبر زیدی

ویب ڈیسک :ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں  ان  کا کہنا تھا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔