ویب ڈیسک: پاکستان استحکام پارٹی کی راہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پارٹی کی بہتر حکمت عملی کے تحت عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے والوں کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔
پاکستان استحکام پارٹی کی راہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔الیکشن کا ماحول ملک میں پر امن رہا۔ جلسوں میں تناؤ کا ماحول کم نظر آیا۔سردی کی شدت نے جذبات کو بھی ٹھنڈا رکھا ہے۔موسم کی شدت کے باعث گہما گہمی کم نظر آئی۔پارٹی کی بہتر حکمت عملی کے تحت عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے والوں کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔الیکشن سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں سے نکل کا شخصیات کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔
فردوس عاشق کاکہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ بہت سارے مقامات پر الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ۔ الیکشن مہم میں الیکشن کمیشن کا ایک مخصوص جماعت کی جانب جھکاؤ دیکھا گیا۔ کل کے روز عوام کا پولنگ اسٹیشن تک پہنچنا امیدواروں کے لئے ایک امتحان ہے۔ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن انتخابی مہم سے لے کر آج تک جتنی خلاف ورزی کئی گئی کل کے انتخابی عمل ان کے لئے بھی ایک امتحان ہے۔ انتخابی عمل کے روز پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہوں گی۔