عام انتخابات ،این اے128لاہورمیں 22امیدوارمدمقابل 

Feb 07, 2024 | 17:53 PM

ویب ڈیسک:عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی،لاہورسےقومی اسمبلی کے حلقے این اے 128میں مجموعی طورپر22امیدوارآمنےسامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128میں کل ووٹرز کی تعداد 6لاکھ78ہزار 6ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار900 ،خواتین ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 30 ہزار 106 ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعد اد 433 ہے۔ مردوں کے پولنگ اسٹیشن 168، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 168ہے۔مردو خواتین کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 97 رکھی گئی ہے۔مجموعی طور پر ایک ہزار 310 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔مرد ووٹرز کے لیے 671 جبکہ خواتین ووٹرز کے لیے 639 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

 این اے 128 میں 433 پریذائیڈنگ آفیسرز ، 433 سینئر اے پی اوز فرائض سرانجام دینگے ۔ایک ہزار 110اے پی اوز جبکہ ایک ہزار 310 پولنگ آفیسرز پولنگ کرائیں گے۔

 این اے 128 کی حدود میں صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستیں پی پی 169، پی پی 170 پی پی 161،پی پی 156 اور پی پی 171 ہیں۔

 این اے 128 میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے باعث عون چودھری نون لیگ اور آئی پی پی کے مشترکہ امیدوار ہونگے ۔پی ٹی آئی سے سلمان اکرم راجہ، جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، آغامحمد علی خان، چودھری عبدالرشید شاہد، عاصم ارشد خان، خرم تاثیر، عتیق الرحمان، غضنفر عزیز، نعمان قیصر، محمد شفیق ،ماجد اکرام میاں، عرفان علی شاہ، محمد، زاہد ، میاں عفان، زیشان اختر سمیت دیگر امید وار مدمقابل ہیں۔

 این اے 128 میں علامہ اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن ،اچھرہ ، مسلم ٹاؤن ،شادمان، شاہ جمال، گلبرگ سمیت ملحقہ آبادیوں پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں