ویب ڈیسک :نیوکلئیرحملوں کی صورت میں کیسے سروائیو کیا جائے ؟ کلاشنکوف کیسے استعمال کی جائے ؟روس میں ہائی اسکول کے بچوں کے نصاب میں شامل کردیا گیا ۔
نیوز ویک کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں ہائی اسکول کے نصاف میں جلد ایسا مضمون شامل کیا جائے گا جس میں طلبا کو ٹریننگ دی جائے گی کہ جوہری جنگ کی صورت میں کیسے سروائیو کیا جائے جبکہ وزارت تعلیم کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار Kommersant نے رپورٹ کیا کہ جوہری جنگ کی صورت میں بقا کی تربیت ایک مضمون کا حصہ ہوگی جس کا نام ہے "فنڈامینٹلز آف سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس آف دی مدر لینڈ"ہوگا یہ نصاب ستمبر میں ملک بھر کے اسکولوں میں شروع کیا جائے گا۔
نصاب کے ایک حصے کے طور پر، بچوں کو تربیت دی جائے گی کہ یوکرین میں تنازع کے دوران جوہری جنگ شروع ہونے کی صورت میں خود کو کیسے بچایا جائے۔بچوں کوہنگامی صورتحال میں اپنی حفاظت کرنا بھی سکھایا جائے گا۔ بنیادی فوجی تربیت، کلاشنکوف اسالٹ رائفل اور ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیسے کیا جائے، لڑائی میں ابتدائی طبی امداد کیسے دی جائے اور اپنے دفاع کے اسباق بھی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔