ایک نیوز : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چاروں آئی جیز سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے آئی جیز کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے ، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کومکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جاسکے، چیف الیکشن کمشنرنے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔