ایم کیو ایم 18قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی ، فاروق ستار

ایم کیو ایم 18قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی ، فاروق ستار
کیپشن: ایم کیو ایم 18قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی ، فاروق ستار

ویب ڈیسک :ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم متحد اور متحرک ہوکر الیکشن لڑ رہی ہے،  ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے میدان میں اترے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن لڑ رہے ہیں، 18قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتیں گے 2018میں پی ٹی آئی کو کراچی سے بساط سے زیادہ سیٹیں دی گئیں، تب ایم کیو ایم کمزور تھی، 2018میں کراچی سے جیتنے والے پریشان اور جتانے والے حیران تھے، ایم کیو ایم کی پوزیشن کچھ کمزور تھی،
فاروق ستارنے مزید کہا ہے کہ  انتخابات 2024میں بہتر لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے، پیپلزپارٹی کس بنیاد پر کراچی سے سیٹیں جیتے گی،ایم کیوایم قومی اسمبلی کی18سیٹیں جیتے گی، صوبائی اسمبلی کی40سے زائد سیٹیں جیتیں گے، پیپلزپارٹی 15سال میں پانی فراہم نہیں کر سکی،وہ بلٹ کی اور ہم بیلٹ کی سیاست کرتے ہیں،2018میں پی ٹی آئی کو ووٹ بینک سے زیادہ سیٹیں دلوائی گئیں۔پیپلزپارٹی نے کراچی میں کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا۔