ویب ڈیسک :چیف الیکشن کمشنر کا الیکشن کی تیاریوں پراظہار اطمینان،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا ۔ممبران کمیشن و سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپر سے سمیت تمام انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔