دھماکے افسوسناک: حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، انوارالحق کاکڑ

دھماکے افسوسناک: حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، انوارالحق کاکڑ
کیپشن: Blasts sad: Government is determined to hold elections peacefully, Anwar Haq Kakar

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ان واقعات سے متعلق اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔

نگراں وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔