ویب ڈیسک: پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پرانٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا ہر انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
پی ٹی اے نےواضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔
اس حوالے سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ، ’ انتخابات کے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔‘