ویب ڈیسک: الیکشن ڈیوٹی سے انکارپر لیکچرزکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
ملک بھر میں کل ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے میں ریٹرننگ آفیسر نے ایک ٹیچر کے گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
این اے 121 کے آر او نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر کوٹ خواجہ سعید کی لیکچرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، تاہم خاتون کی گرفتاری کے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آر اوز کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے روکنے پر بھی کارروائی ہوگی، گزشتہ روز ایف سی کالج کے پاس نجی سکول کی انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے منع کیا تھا۔ تاہم آر او کی جانب سے وارننگ پر نجی سکول کی انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن قائم کرنے دیا۔