ویب ڈیسک: پشاور میں عام انتخابات کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔
دستاویز کے مطابق انتخابات کے دن 10 ہزار 19پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 7 پولیس اہلکار ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر 8 ہزار 676 اہلکار تعینات ہوں گے۔
شرپسندوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی اور اہم تنصیبات کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی جائے گی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔