عام انتخابات:الیکشن کاپرامن انعقاد،ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکارتعینات

عام انتخابات:الیکشن کاپرامن انعقاد،ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکارتعینات
کیپشن: عام انتخابات:الیکشن کاپرامن انعقاد،ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکارتعینات

ویب ڈیسک: عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے 106942 اہلکار تعینات کیے گئے  جبکہ 23940 سیکورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دروان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر پولیس کے 465736 اہلکار تعینات ہوں گے۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہوں گے۔

صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔  پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔