ویب ڈیسک:ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہےکہ سائیکل چلانااورجاگنگ کرنامردوں کی صحت کیلئےبےحدمفیدہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنےآپ کوفیٹ رکھناہرکسی کی خواہش ہوتی ہےمگراس کیلئےکچھ مشکلات ہوتی جس کوکوئی بردشت کرتاہے،صحت مندزندگی کیلئےسخت قسم کی ورزش کرنا،جاگنگ کرنااورسائیکل چلانابہترہوتاہے۔یہ تینوں کام آپ کومختلف قسم کی بیماریوں سےبھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
سویڈش سکول آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ سائنس دان اور اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم کہتی ہیں کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
سائنسی جریدے برٹش جنرل آف اسپورٹس میڈیسن کی حالیہ اشاعت میں شامل تحقیق کے لیے57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔
اس دوران ان کے سالانہ کارڈیورسپائٹری فٹنس ٹیسٹ، جسمانی سرگرمی کی سطحوں، بی ایم آئی، ان کے طرز زندگی اور عمومی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
سات سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے46 انتقال کرگئے۔
تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔
محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنےو الی ورزشوں کو معمول بنائیں۔