چلی ہیلی کاپٹرحادثےکاشکار،سابق صدرہلاک،3افرادزخمی

چلی ہیلی کاپٹرحادثےکاشکار،سابق صدرہلاک،3افرادزخمی
کیپشن: Chile helicopter accident, ex-president dead, 3 people injured

ایک نیوز:چلی میں ہیلی کاپٹرحادثےکاشکارہوگیا،حادثےمیں سابق صدرہلاک،3افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق ہیلی کاپٹر حادثہ چلی شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر3 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی،البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی کوئی  اور وجوہات تھیں۔
چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ، سیبسٹین پنیرا کی عمر74 برس تھی، وہ دو مرتبہ چلی کے صدر رہے۔ رہنماکی تدفین سرکاری اعزازکےساتھ کی جائےگی۔
چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک بھر میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔