ویب ڈیسک:ہانگ کانگ میں نوسربازوں کابڑاکارنامہ،ڈیپ فیک ویڈیوکےذریعےکمپنی کےساتھ26ملین ڈالرکافراڈکردیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں فراڈیوں کاکاروبارعروج پرہے،ایساہی ایک فراڈہانگ کانگ میں ہواجس میں نوسربازڈیپ فیک ویڈیوکااستعمال کرتےہوئےکمپنی کے26ملین ڈالرلےاڑے۔
ہانگ کانگ کی پولیس نے واقعےکےبارےمیں بتایا کہ شہر میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس رجسٹرڈ ہوا، جس میں ہیکرز ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملٹی نیشنل فرم کی سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فنانس کی جعلی ویڈیو بنا کر کمپنی کے26 ملین ڈالر (7 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ روپے) لے اڑے۔
کمپنی کے ملازم نے پولیس کو بتایا کہ ’29 جنوری کو دفتری اوقات میں فرم کے سینئر افسران کو ایک ویڈیو کانفرنس کال موصول ہوئی جس میں کمپنی کی سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فنانسن نےبینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کی درخواست کی‘۔ اس ہدایت کو سُن کر افسران نے فوری طور پر عمل کیا اور رقم بتائے گئے اکاؤنٹس میں بھیج دی۔
ملازم نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ کانفرنس کال کے بعد 26 ملین ڈالر ٹرانسفر کیے گئے تاہم جب مذکورہ افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس کے بعد افسران کو دھوکا دہی کا احساس ہوا تو فوری طور پر مزید رقم کی منتقلی کا سلسلہ روک دیا۔
پولیس نے کمپنی کا نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ’’کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔‘‘
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی ویڈیو کانفرنس میں شریک تمام افراد کی ریکارڈنگ پہلے کی گئی تھی جبکہ حیران کن طور پر وہ کانفرنس کے دوران آپس میں گفتگو اور ردعمل بھی دے رہے تھے، اس میں جو اصلی کردار تھا وہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی صورت میں بیٹھا ہوا تھا۔
شکایت رجسٹرڈ ہونے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کیلئے کوشش شروع کردی ہے تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کی واردات میں لوگوں کو پکڑنا ممکن نہیں ہے۔
نوسربازوں کاکارنامہ،کمپنی کے26ملین ڈالرلےاڑے
Feb 07, 2024 | 06:42 AM