ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ومیزبان جگن کاظم نےکہاہےکہ طلاق ایک ٹوٹاہواکانچ کاٹکڑاہے،جسےجتناجوڑلیں اس کی دراڑیں زندگی بھررہتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ ومیزبان جگن کاظم نےحال ہی میں ایک ڈیجیٹل شومیں شرکت جہاں ان سےکیریئرکےعلاوہ نجی زندگی کےبارے سوال وجواب کئے گئے۔
اداکارہ سےمعاشرےمیں ہونےوالی طلاقوں کےبارےمیں سوال کیاگیاجس کےجواب میں جگن کاظم کاکہناتھاکہ پہلے وقتوں میں لڑکی سے یہ کہا جاتا تھا کہ اپنے ازدواجی رشتے کو نبھانے کیلئےجان لگادو لیکن اپنی شادی کو چلاؤ، پہلے والدین لڑکی کو یہ سمجھا کر سسرال بھیجتے تھے اس گھر سے تمہاراجنازہ ہی اٹھے گا لیکن اب والدین بچوں کو آسان راستہ دیتے ہیں، طلاق ایک آسان راستہ بن گئی ہے، اب کہا جاتا ہے کوشش کرو لیکن اگر نہ چلے تو کنارہ کشی کرلو۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے جگن کاظم کاکہناتھاکہ میں طلاق کی تکلیف سے گزری ہوئی ہوں ،یہ ایک ایسا ٹوٹا کانچ کا ٹکڑا ہے جسے آپ چاہیں جتنا بھی جوڑ لیں اس کی دراڑیں زندگی بھر رہتی ہیں۔
جگن کاظم کامزیدکہناتھاکہ جب ایک طلاق یافتہ عورت کی شادی کی بات آتی ہے اور خاص طور پر جب اس کے ساتھ بچہ بھی ہو تو بہت مشکل ہوتا ہے، اس کی طلاق کے بعد لوگ اس سے ہمدردی کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن جب میری طلاق ہوئی تو اس وقت میں نے خود کو بہت واضح انداز میں سمجھادیا تھا کہ میں جوان ہوں اور میرا بچہ بھی ہے جس سے میں بے حد محبت کرتی ہوں لیکن اس دوران اگر میرے لیے کوئی اچھا رشتہ آیا تو میں ضرور غور کروں گی۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ اس وقت میں نے خود سے کہا تھا کہ جو شخص مجھ سے شادی کرے گا وہ مجھ سے اور میرے بیٹے دونوں سے شادی کرے گا، اس کے بعد میں نے اپنی دوسری شادی کا ارادہ کرتے ہی دوسرے شوہر فیصل سے بیٹے کی ملاقات کروادی تھی، میرے شوہر کا رویہ میرے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا ہے، میری دوسری شادی کے بعد میرے بیٹے کو باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
جگن کاظم کاایک سوال کے جواب میں مشورہ دیتے ہوئے کہناتھاکہ ماضی کی مشکل چیزوں کو آج کے دور میں نہ دہرائیں، ماضی میں تو لڑکی کیلئے طلاق ایک ناپسندیدہ چیز سمجھتی جاتی تھی لیکن طلاق کو کلنک نہیں بنانا چاہیے، اگرچہ طلاق ایک جائز عمل ہے لیکن یہ عمل اس کے پورے گھروالوں کو تکلیف دیتاہے۔