ویب ڈیسک: روس کایوکرین کےگاؤں پرحملہ کےنتیجےمیں 2ماہ کامعصوم بچہ ہلاک جبکہ ماں سمیت 2خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق روس یوکرین کےمابین جنگ کافی عرصہ سےجاری ہےجس میں اب تک بےشمارلوگ مارےگئےہیں،دونوں جانب سےعام شہریوں کو نشانہ بنایاجاتاہےمگردونوں ممالک نےہمیشہ شہریوں کو ہدف بنانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق شمال مشرقی یوکرین کے خطےKharkiv میں واقع گاؤں پر روس نے رات گئے حملہ کیا۔یہ گاؤں روس کی سرحدسے20 کلومیٹر دور ہے۔ ’رات تقریباڈھائی بجےZolochiv میں2 میزائلوں کے حملے سے ایک3 منزلہ ہوٹل تباہ ہوگیا‘۔
حکام کےمطابق حملے سے ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ اس کی ماں سمیت2 خواتین زخمی ہوئیں جن کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے مجموعی طورپر30 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر کافی حملے کیے ہیں اور ہمیشہ شہریوں کو ہدف بنانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
واضح رہےاس سے قبل5 فروری کو یوکرین نے روس کے زیر قبضہ علاقے میں بیکری پر بمباری کی جس کے نتیجے میں28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
روس کایوکرینی گاؤں پرحملہ،2ماہ کابچہ ہلاک،2خواتین زخمی
Feb 07, 2024 | 03:16 AM