ایک نیوز:کراچی میں ذاتی رنجش کی بناپرفائرنگ سےخاتون کوقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سپرہائی وے سےخاتون کی لاش ملی ہے،مقتولہ کوگولی مارکرقتل کیاگیا۔
پولیس کےمطابق خاتون لیاری کی رہائشی تھی،جوکسی کےساتھ موٹرسائیکل پرسوارہوکراحسن آبادتک پہنچی تھی،مقتولہ کی شناخت 30سالہ رمشاکےنام سےہوئی،مقتولہ کاآبائی تعلق سیالکوٹ سےتھا۔
پولیس کےمطابق واقعہ ذاتی رنجش کالگتاہے،مقتولہ کےشوہرعرفان سےرابطہ ہواہے،مقتولہ کاموبائل فون تحویل میں لےلیاہے،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کر دیاگیاہےاورمزید تفتیش جاری ہے۔