ویب ڈیسک:اسرائیلی جارحیت جاری،غزہ جانےوالی امدادکےٹرکوں پراسرائیلیوں نےحملہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس سےاب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانے کو نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سےغزہ میں شدید بمباری سے24 گھنٹوں میں اب تک110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔