ترکیہ،شام قیامت خیززلزلہ،بچ جانیوالےغم سے نڈھال

ترکیہ،شام قیامت خیززلزلہ،بچ جانیوالےغم سے نڈھال
کیپشن: Turkey, Syria doomsday earthquake, the survivors are overcome with grief

ایک نیوز :قیامت خیززلزلے میں بچ جانے والے غم سے نڈھال،شدید سردی اور برفباری میں زلزلے میں منہدم عمارتوں کے ملبے میں اپنے پیاروں کے متلاشی ہیں۔

ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 ترکیہ ایمرجنسی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار 544ہوگئی۔ زلزلے کے بعد اب تک 285 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔جس کے نتیجے میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 285 ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنوبی ترکی میں بدترین زلزلے سے متاثرین ہونے والے 10 صوبوں کے مذکورہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی صورت حال نافذ کردی ہے۔