ایک نیوز :گھانا کے قومی فٹبالر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گھانا کے قومی کھلاڑی اور نیو کیسل کے سابق مڈفیلڈر کرسچن آٹسو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے ملبےتلے دب گئے جنہیں خوش قسمتی سے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے سے 4 ہزار 800 سے زائد جانیں گئیں اور 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یادر ہے کہ آٹسو نے ستمبر 2019 میں اپنی آخری 60 گھانا قومی کیپس جیتیں۔گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ "ہم گھانا انٹرنیشنل کرسچن اتسو اور ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے دعا کرتے ہیں۔