ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے درخواست پرعدالت نے ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے اہلیہ نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔
درخواست گزار اہلیہ کاکہنا تھا کہ محمد خان بھٹی سے 6فروری کی شام کو بات ہوئی۔محمد خان بھٹی نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
اہلیہ کا درخواست میں کہنا تھا کہ کل سے محمد خان بھٹی لاپتہ ہیں،عدالت محمد خان بھٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔