ایک نیوز:بگ باس کی راکھی ساونت نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کے شوہرعادل درانی نے ناصرف ان کے ساتھ بےوفائی کی ، بلکہ ان پر تشدد بھی کیا۔ پولیس نے عادل کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت کچھ دن سے مسلسل خبروں میں ان ہیں ۔ کچھ دن پہلے ہی ان کی والدہ کا انتقال ہوا۔ والدہ کی بیماری کے دوران ہی راکھی شدید ذہنی الجھن اور پریشانی کا شکار تھیں کہ اداکارہ نے اپنی خفیہ شادی کے حوالے سے دنیا بھر کو بتا دیا ۔ یہی نہیں بلکہ راکھی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے ۔
راکھی نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کا تنو نامی ایک لڑکی سے افیئر ہے اور راکھی کے شوہر اسی لڑکی کے کہنے میں آکر انہیں مار پیٹ کرتے ہیں ۔راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے اسی لڑکی کے کہنے میں آکر انہیں مارا بھی ۔ آج صبح جب راکھی کے شوہر راکھی کے گھر گئے تو راکھی نے پولیس کو شکایت کی کہ عادل درانی انہیں مارنے کے لئے گھر پہنچے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے ان کے شوہر کو حراست میں لیا ہے ۔
View this post on Instagram
راکھی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں غلط خبریں پھیلائیں جا رہی ہیں کہ ان کا اور ان کے شوہر کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے ہیں ۔ مگر ایسا نہیں ہے ۔ بگ باس کی راکھی ساونت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو گاڑی عادل نے انہیں تحفے میں دی تھی وہ بھی واپس لے لی ہے۔