ایک نیوز :سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
سی ٹی او مستنصرفیروز کاکہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے۔موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا ۔
مستنصرفیروز کاکہہنا تھا کہ لاہور میں سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے۔ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی۔
سی ٹی او کامزیدکہنا تھا کہ ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔