اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

Feb 07, 2023 | 21:02 PM

ایک نیوز : اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ہوگی۔
 وزارت خزانہ کے مطابق تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ  6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 10 سے بڑھا کر 15.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع  10.50 سے بڑھا کر  15.50 فیصد کردیا گیا ہے۔ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.75 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد  کر دیا گیا ہے۔5 سال کیلئے سرمایہ کاری  پر شرح منافع  11 فیصد سے بڑھا کر 13.50 فیصدکردیا گیا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.25 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے شرح منافع  6.50 سے بڑھا کر 7.50 فیصدکردیا گیا ہے۔

 ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ یورو میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کردیا گیا، 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح  منافع  5 فیصد سےکم کرکے 4.50 فیصد کردیا گیا، ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.25 فیصد سےکم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔

یورو میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے  شرح منافع 5.50 سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا، 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع  5.75 فیصد سے  بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں