غذرسے راولپنڈی جانیوالی  بس کھائی میں جا گری،30افراد جاں بحق 

غذرسے راولپنڈی جانیوالی  بس کھائی میں جا گری،25افراد جاں بحق 
کیپشن: A bus going from Ghazr to Rawalpindi fell into a ditch, 25 people died

ایک نیوز :شاہراہ قراقرم پر غذرسےپنڈی جانیوالی مسافربس شتیال ڈپو چوکی کے مقام پرکھائی میں گرنے سے 30افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کا کہنا ہے کہ شاہ قراقرم پرغذر سے راولپنڈی جاتے ہوئے بس کار کے ساتھ تصادم کے بعد کھائی میں گری ۔بس میں45افراد سوار تھے۔

وزیراطلاعات فتح اللہ خان کاکہنا ہے کہ بس گلگت بلتستان سے راولپنڈی جارہی تھی ۔ ابتک حادثے میں 25افراد جاں بحق ہوچکے ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان ریسکیو1122کاکہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے