حفیظ کے بعد اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

حفیظ کے بعد اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
کیپشن: حفیظ کے بعد اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ کے بعد اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق 77 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے ساتھ 60 ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ بیٹر نےشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔

اسد شفیق نے منگل کو صدر شعبہ پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات  کی۔

 اس سے قبل دوسابق ٹیسٹ کپتانوں سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے ۔ 
شیخ الجامعہ  نے قومی کرکٹرز میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ  پر مسرت کا  اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ  قومی کرکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے اور انہیں سیکھنے کے بھی بہترین مواقع میسر آئیں گے۔قومی کرکٹر سعود شکیل بھی اسی شعبہ کے طالب علم ہیں۔ جامعہ کراچی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو فیلوشپ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔