ایک نیوز :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی ملاقات گزشتہ روز پشاور میں ہوئی ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔