جراثیم کش پروڈکٹ کا نام ہالی وڈ اداکار کیانو ریوز کے نام سے منسوب

Feb 07, 2023 | 18:48 PM

ایک نیوز :پودوں اور انسانوں میں بیماریوں کا سبب بننے والی پھپھوندی کے خلاف موثر، ایک قدرتی جراثیم کش پروڈکٹ کا نام ہالی وڈ اداکار کیانو ریوز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

جرنل آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی میں حال ہی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سوڈموناس قسم کے بیکٹیریا کی تیار کردہ ’کیانومائسین‘ کا قدرتی پروڈکٹ گروپ، پودوں کے کیڑوں کے خلاف کام کرتا ہے۔

جرمنی کے لائبنز انسٹی ٹیوٹ فار نیچرل پروڈکٹ ریسرچ اینڈ انفیکشن بائیولوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ مالیکیولز کا یہ گروپ اس قدر موثر انداز سے مارتا ہے کہ ہم نے ان کا نام ہالی وڈ اداکار کیانو ریوز کے نام پر رکھ دیا کیونکہ وہ بھی ’اپنے کرداروں میں انتہائی خطرناک ہیں۔‘

سائنس دانوں نے دیکھا کہ کیانومائسین نامی اجزا پودوں کے کیڑے بوٹرائیٹس سینیریا کے خلاف ’موثر‘ طریقے سے کام کرتے ہیں جو گرے مولڈ روٹ (پھپھوندی) کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

 تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ پھپھوندی ہر سال پھلوں اور سبزیوں کی کاشت میں فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے جس سے 200 سے زائد مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں خاص طور پر سٹرابیری اور کچےانگور متاثر ہوتے ہیں۔

مطالعات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ کیانومائسین مالیکیولز میں فعال اجزا انسانوں کے لیے خطرناک پھپھوندی کی نشوونما کو روک سکتے ہیں جیسا کہ کینڈیڈا البیکنز (پھپھوندی کی ایک قسم) میں۔

مزیدخبریں