ایک نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ عمران خان زمان پارک سے روپوشی ختم کرکے کیسز کا سامنا کریں گے میں ذاتی طور نااہلی کے خلاف ہوں مگر ایک قانون ہے اس کے مطابق چلنا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑکاپریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرامہ رچاتے ہیں یہ شخص کسی مشکل کا سامنا کرتے نظر نہیں آئے گاجب مشکل وقت آیا یہ بھاگ گیا یا چھپ گیاعدلیہ بحالی تحریک میں عمران خان روپوش تھے اسے گرفتاری سے ڈر لگتا ہے ۔توشہ خانہ کیس میں سب سامنے ہےآپ توشہ خانہ کیس میں کتنی دیر چھپیں گےآپ کب تک ٹانگ کا بہانا بنائیں گےآپ چاہتے ہیں کیسز میں تاخیر ہوہم نے نیب کا ٹرائل روز کی بنیاد پر بھگتا ہےآپکے پاس وکلا کی ٹیم ہے جو دھوکا اور بہانے بازی کا مشورہ دیتی ہے۔
عطااللہ تارڑ کامزید کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے ککڑی ککڑی کا شورمچایا کیسی زبان استعمال کی گئی محمد خان بھٹی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ روپوش ہے محمد خان بھٹی کو ان لوگوں نے خود روپوش کر رکھا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ جھوٹ فریب اور منافقت کی انسانی شکل عمران خان ہےمنافق کی تین نشانیہ ہیں امانت میں خیانت کی نشانی یہ توشہ خانہ کیس ہے جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنی لینے کی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے۔
عطااللہ کا مزیدکہنا تھا کہ ٹیرئن وائٹ کیس ایک لیگل کیس ہے پاکستان کا قانون کہتا ہے آپ نے بچوں کو ڈکئیر کرنا ہےاگر آپ بچے ڈکلئیر نہیں کئے تو آپ صادق اور امین نہیں رہےپچھلی تاریخ پر انکے وکیل نے کہا کہ میرے دانت میں درد ہےاگر بیان حلقی جھوٹا ہے تو یہ سیدھا نااہلی کا کیس ہے ان کے وکیل خان صاحب کو کہتے ہیں اس کیس کو التواء میں ڈالیں۔