ضمانت مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید کا بڑا اعلان

ضمانت مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید کا بڑا اعلان
کیپشن: Sheikh Rasheed's big announcement after the bail was rejected

ایک نیوز :درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکلا نے سیشن کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف کل سیشن عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے 7 صفحات کا فیصلہ جاری کیا،شیخ رشید کی جانب سے الزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونے کی وجہ قراردیا گیا ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ملزم کی طرف سے جرم کو بار بار تکرار کا کیس ہے ،ملزم کو ضمانت دے دی جاتی ہے تو جرم دہرانے کا خطرہ ہے ،عدالت کو بتایا گیا شیخ رشید نے پولی کلینک میں توہین آمیز زبان استعمال کی ،شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شیخ رشید نے وزیر داخلہ کے خلاف گالم گلوج پر مبنی زبان استعمال کی ،ان کا بیان سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بہت دیکھا گیا ہے ،شیخ رشید کے ان بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،بلاول بھٹو اسی جماعت سے ہیں جس سے متعلق آصف زرداری پر الزام لگا ہے ،شیخ رشید اگر دوران حراست ایسے بیانات دے سکتا ہے تو ضمانت کے بعد بھی دے سکتا ہے ۔