آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا ناراض سیاسی رہنماؤں سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ

Feb 07, 2023 | 17:12 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز:حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان برف پگھلنے لگی، عمران خان نے گرین سگنل دیدیا۔ آل پارٹیز کانفرنس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن سمیت تمام ناراض سیاسی رہنماؤں کی شرکت چاہتی ہے۔ اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف  نے ناراض سیاسی رہنماؤں سے خود رابطہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف  ناراض سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں  اے پی سی میں شرکت کے لیے مدعو کریں گے ۔ آل پارٹیز کانفرنس  کی نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کی ترکی سے واپسی پر کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انٹرویو میں حکومت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دیدیا ہے ۔ عمران خان کا کہناہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کیلئے سوچ و بچار کررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہےکہ  شہبازشریف کی جانب سے رابطہ کرنے اور باضابطہ دعوت دینے  پر عمران خان  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت  کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں