پاکستانی بلے باز کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

پاکستانی بلے باز کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

ایک نیوز: وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کا کہناہے کہ فرنچائز کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں ملنے کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہیں۔

کامران اکمل کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کیا تھا۔بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دی جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں 1972 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ پی سی بی نے حال ہی میں کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا ۔  پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔