اوکاڑہ: غیرت کے نام پر سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر ڈالا

Feb 07, 2023 | 16:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اوکاڑہ میں ظالم باپ نے غیرت کے نام اپنی بچی کو بے دردی سے قتل کر کے بوری میں بند کرکے نعش  کروان سٹی میں پھینک دی۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کروان سٹی سے بوری بند لاش ملنے کا ڈراپ سین ہو گیا جس میں باپ نے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ڈی پی او منصور امان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فرار ملزم حیدر اور اس کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش باپ نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کا کہنا تھاملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کی سٹی کورٹ میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل ہوگیا تھا جس پر باپ نے پسند کی شادی کیلئے عدالت آنے والی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔  دوران فائرنگ 3 افراد زخمی بھی ہوئے  تھے جن میں ایک خاتون اور ایک پولیس اہلکار شامل ہےتھے۔  لڑکی 164 کا بیان ریکارڈ کرانے عدالت پہنچی تھی جسے اس کے والد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں