اوکاڑہ: آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد جھلس گئے

اوکاڑہ: آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد جھلس گئے

ایک نیوز: اوکاڑہ میں آتش بازی سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 6 افراد بری طرح جھلس گئے۔ 
رپورٹ کے مطابق تھانہ راوی کے علاقہ قصبہ شیرو والا کھوہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی آگ سے چار خواتین مرد سمیت چھ افراد بری طرح سے جھلس گئے۔ ریسکیو کی امدای ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قصبہ شیرو والا کھوہ میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا جس کو دھوپ میں رکھتے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکے سے سامان جل گیا آگ لگنے سے چھ افراد جھلس گئے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-07/news-1675766756-1674.mp4

واضح رہے کہ  لاہور کے نواحی علاقے مرید کے میں بھی آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک گھریلو فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

مرید کے پولیس کے ڈی ایس پی رانا جاوید  کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ رہائشی علاقے میں اس گھر میں ہوا جہاں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر آتش گیر مواد کی وجہ سے ایک زوردار دھماکا ہوا جس سے مکان تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پانچ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق دھماکے سے متاثرہ مکان کے علاوہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور تباہ شدہ مکان کے ملبے کو ہٹایا۔پولیس کے بقول جس گھر میں دھماکا ہوا  تھااس کا مالک طارق جٹ نامی شخص ہے اور اس نے یہ گھر کرایہ پر دیا ہوا تھا۔