پرویز مشرف کو نیا پاسپورٹ بنوانے کی مہلت بھی نا ملی

Feb 07, 2023 | 15:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جنرل پرویز مشرف کو بیماری نے انہیں نیا پاسپورٹ بنوانے کے مہلت بھی نہ دی ۔

رپورٹ کے مطابق جنرل مشرف کو دبئی سے جاری پاکستانی پاسپورٹ کی اختتامی تاریخ 5 جنوری 2023 تھی۔جنرل پرویز مشرف کو پاسپورٹ 5 جنوری 2018 کو جاری کیا گیا تھا،سابق صدر کی زندگی کے آخری سال بیماری کے باعث ہسپتال میں ہی گزرے  ہیں۔بیماری کے باعث جنرل پرویز مشرف کو جاری آخری پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکی ہے۔ 

سابق صدر کا جسد خاکی اسی پاسپورٹ کے ساتھ تدفین کے لئے کراچی پہنچا ہے۔ قوانین کے مطابق اسی پاسپورٹ کے ساتھ موجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل  پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔ پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی تھی۔سابق صدر کو کراچی کے فوجی قبرستان میں اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ 5 فروری کو سابق صدر جنرل پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔حساس ادارے، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے سیکیورٹی سنبھالی ۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا، دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی تھی۔پرویز  مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں