ایک نیوز: تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس لائنز مسجد خودکش حملہ آور کا نام ایاز مہمند ہے جوقبائلی علاقے کا رہائشی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور خودکش حملہ آور ایاز نے پہلے بھی دو قتل کئے تھے۔ قتل کی یہ واردات اس نے غلنی کرکٹ گراؤنڈ مہمند میں کی تھی ۔
جس پر لوکل جرگے نے ایاز مہمند کے گھر کو گرانے کا فیصلہ سنایا تھا، سول انتظامیہ اور ایف سی نے اس کے گھر کو مسمار کردیا تھا تاہم جرگے نے ایاز مہمند کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے نہیں کیا۔
بعدازاں ایاز افغانستان بھاگ گیا ۔ ایاز کا بھائی عربستان حلیم زئی مہمند کا رہائشی ہے۔ جو جماعت الاحرار کا سرگرم کارکن تھا اور 2012 میں سیکیورٹی فورسز کی حراست میں آیا تاہم سال 2018 میں ملزم کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔