ایک نیوز : یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان" فلم نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی ، سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی دنیابھر کی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی ۔
پٹھان فلم ملک اور بیرون ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اب صرف 10 دنوں میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 دنوں میں دنیا بھر میں 729 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
شاہ رخ خان اسٹارر 'پٹھان' نےبھارت میں 14 کروڑ روپے کی بڑی کمائی کی۔ (ہندی- 13.50 کروڑ، تمام ڈب شدہ ورژن - 0.50 کروڑ)۔ ان 10 دنوں میں پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 33.82 ملین ڈالر کمائے، جب کہ بھارت میں فلم کا نیٹ کلیکشن 378.15 کروڑ ہے (ہندی- 422.75 کروڑ، ڈب شدہ - 13.65 کروڑ)۔ فلم کی پوری دنیا میں میں مجموعی آمدنی 729 کروڑ ہے، بھارت کی مجموعی: 453 کروڑ، بیرون ملک: 276 کروڑ روپے ہے۔
پٹھان نے ہفتہ کو ریلیز کے 11ویں دن بھارت میں 22 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان کی بھارت یں مجموعی کمائی 386 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ جمعہ کے 13 کروڑ کے کلیکشن کے مقابلے ہفتہ کے روز 'پٹھان' کے کلیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ یہ قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ اس دوسرے توسیعی ویک اینڈ پر 'پٹھان' آسانی سے 400 کروڑ سے زیادہ کا باکس آفس کلیکشن کر لے گی۔