ایک نیوز : ترکی میں زلزلے سے پہلے پرندوں نے اچانک اڑنا شروع کردیا، گھونسلے چھوڑدئیے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے پہلے پرندوں کا عجیب و غریب ردعمل نوٹ کیا گیا تھا ،پرندوں نے اپنے گھونسلے چھوڑ دئیے تھے اور فضا میں اڑ رہے تھے ۔ محققین کا اس پر کہناہے کہ پرندوں سمیت بہت سے جانور انتہائی حساس حسی صلاحیت سے لیس ہوتے ہیں جو کہ قدرتی اشاروں کو محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ ان پر ان کی زندگی کا انحصار ہو سکتا ہے۔اس لیے یہ بالکل ممکن ہے کہ کچھ جانور زلزلہ آنے سے قبل ہی یہ جان جاتے ہیں کہ زلزلہ آنے والا ہے۔ جانوروں کی جانب سےناخوشگوار کیمیکلز کو سونگھا جا سکتا ہے اور کم فریکوئنسی کی لہرویں محسوس جا سکتی ہیں اور کھال یا پنکھوں میں آئنائز ہوا کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی کئی قدرتی آفات کا پتا لگانا مشکل ہو سکتا ہے جیسے کہ زلزلے کے سینسرز صرف اسی وقت جھٹکے محسوس کرتے ہیں جب زمین کو جھٹکے لگ رہے ہوتے ہیں۔
محققین کو ملنے والے شواہد کے مطابق فارم پر موجود جانوروں نے زلزلے سے 20 گھنٹے قبل ہی اپنا رویہ بدلنا شروع کر دیا تھا۔جن جانوروں کی نگرانی کی جا رہی تھی وہ سب کے سب جانور پہلے کے مقابلے میں 45 منٹ تک 50 فیصد زیادہ متحرک تھے۔ جس سے محققین نے 4.0 سے زیادہ شدت کے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی۔ اس طرح اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے آٹھ میں سے سات زلزلوں کی درست پیشگوئی کی گئی ہے۔
????In Turkey, strange behavior was observed in birds just before the earthquake.????#Turkey #TurkeyEarthquake #Turkish pic.twitter.com/yPnQRaSCRq
— OsintTV???? (@OsintTV) February 6, 2023
واضح رہے کہ ترکیہ و شام میں زلزلے کے سبب قیامت خیز تباہی ، عمارتیں منہدم ،ہلاکتیں 4300سے تجاوز کرگئی ہیں۔ بدترین تباہی کے بعد ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔