اے این ایف کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 254 کلو کیٹامائن برآمد

Feb 07, 2023 | 12:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بلوچستان میں مختلف کارووائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد  کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے پشین یارُو کے دور دراز پہاڑی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 136 کلو چرس برآمد کی ہےجبکہ تربت کے قریب زیر تعمیر مکان سے 200 کلو چرس برآمد  ہو ئی ہے۔

کراچی کورنگی کے قریب اے این ایف نےبڑی کارروائی  کرتے ہوئےمشکوک گاڑی سے 254کلو گرام کیٹامائن برآمد کی ہے،برآمدشدہ کیٹامائن  گریس ڈرموں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کیجا رہی تھی ۔ 

اس کے علاوہ باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 3 ہیروئن بھرے اور 1 چرس بھرا کیپسول برآمد  کیے ہیں جس میں بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو گیاہے اس کے علاوہ ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر PA 812 سے شارجہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں سرگودھا کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیےگئے ہیں۔ 

  اے این ایف نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 71 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں  نارووال کے رہائشی ملزم کو گرفتار  کر لیا  گیاہے۔   اے این ایف نے برہان انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 55 نشہ آور گولیاں برآمد  ہو ئی ہے۔   اے این ایف نے  چمن میں کاروائی کرتے ہوئے 824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد  کیاہے جس میں گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں