انٹربینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

Feb 07, 2023 | 12:00 PM

ایک نیوز :انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپےسستا ہوگیا۔


انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر   ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 275.30 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ 41 ہزار 610 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

مزیدخبریں