ترکیہ میں زلزلے کی 3روز قبل پیشگوئی سچ ثابت

Feb 07, 2023 | 11:57 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نیدرلینڈزسے تعلق رکھنے والے ایک محقق نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کی  تین روز قبل ہی  پیشین گوئی کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز میں قائم سولر سسٹم جیومیٹری سروے  سے وابستہ محقق فرینک ہوگربیٹس نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ’’جلد یا بدیر جنوب وسطی ترکیہ، اردن، شام، لبنان میں 7.5 کی شدت کا زلزلہ آئے گا‘‘۔ہوگربیٹس نے یہ ٹویٹ ترکیہ اور شام میں آنے والی قدرتی آفت سے  تین روز قبل کی تھی۔اس میں انھوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے دیگر ممالک کا بھی حوالہ دیا تھا۔ اس پیشین گوئی کا خاص پہلو یہ تھا کہ محقق نے پہلے ہی یہ بتادیا تھا کہ خطے میں زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی جائے گی۔زلزلے کے جھٹکے قبرص اورلبنان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد دوپہر کو ایک اور بڑا زلزلہ آیا جس کی ریختراسکیل پرشدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔


امریکا کے ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ علی الصباح آنے والے زلزلے کے چند گھنٹے بعد ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 24 منٹ پرایک اور زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔شامی میڈیا  کے مطابق  پیر کے روز دارالحکومت دمشق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ دوشمالی صوبوں دہوک اورموصل اورخودمختار شمالی کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں لیکن وہاں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں