وویمن پریمئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

وویمن پریمئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

ایک نیوز : بھارتی کرکٹ کی تاریخ  میں نیا باب رقم ، وویمنز پریمیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن  کے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق   وویمن پریمئر لیگ کا افتتاحی سیزن 4 سے 26 مارچ تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ بریبورن اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم تمام وویمن لیگ کے میچوں کی میزبانی کرے گا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گجرات جائنٹس اور ممبئی انڈینز کی فرنچائز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویمنز پریمیئر لیگ 4 سے 26 مارچ تک ممبئی میں کھیلی جائے گی۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 13 فروری کو ممبئی میں ہوگی۔ پانچ ٹیموں نے 4669.99 کروڑ روپے حاصل کیے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے میڈیا کے حقوق 951 کروڑ روپے میں بیچے گئے ہیں۔ ڈبلیو پی ایل انڈین پریمیئر لیگ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی T20 لیگ بن گئی ہے۔
تین آئی پی ایل ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلز لے ٹیم مالکان کے علاوہ کیپری گلوبل ہولڈنگز  اور اڈانی اسپورٹس لائن نے پانچ فرنچائزز خریدی ہیں۔ وویمن پریمئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں  1500 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے  جس کی حتمی فہرست اس ہفتے کے آخر میں جاری ہونے کی امید ہے۔

 کھلاڑیوں کی نیلامی میں ہر ٹیم کے پاس 12 کروڑ روپے کا پرس ہوگا اور  ہر ٹیم کو کم از کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی خریدنے ہوں گے۔ ٹیم میں پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت ایک ایسوسی ایٹ رکن ملک کے کھلاڑیوں کو اجازت ہوگی۔ وویمن پریمئر لیگ کےافتتاحی سیزن میں 22 گیمز کھیلے جائیں گے جس میں لیگ مرحلے میں ٹاپ رینک والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ٹائٹل کے مقابلے میں جگہ کے لیے میدان میں اتریں گی۔