ویسٹ انڈین اوپنرز نے تاریخ رقم کر دی

Feb 07, 2023 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : ویسٹ انڈین اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کریگ بریتھ ویٹ اور  تیگ نرائن چندرپال نے شاندار بیٹنگ  کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزاوپنرز نے زمبابوے کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری کا ریکارڈ بنا ڈالاہے۔ کریگ بریتھ ویٹ اور تیگ نرائن چندرپال کے درمیان پہلی وکٹ پر 336رنز کی شراکت داری بنی جو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ  ویسٹ انڈنز کےاوپپنگ بلے بازوں گارڈن گرینگے اور ڈیزمنڈ ہنز کے پاس تھا جنہوں نے 33 سال پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 298 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی تھی۔

بریتھ ویٹ اور چندرپال کی یہ شراکت داری ٹیسٹ کرکٹ میں نویں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز 447 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،برتھ ویٹ 182 اور چندرپال نے ناقابل شکست 207 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ہی تیگ نرائن چندرپال نے اپنے والد چندرپال کو انفرادی اسکور میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ اور نیل مکنزی کے پاس ہے جنہوں نے 2008 میں بنگلادیش کے خلاف 415 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی تھی۔

مزیدخبریں