آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ، آئی ایس پی آر

Feb 07, 2023 | 09:23 AM

ایک نیوز: ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے 2 دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عسکری قیادت نے ترکہ میں زلزلہ متاثرین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے ترکیہ روانہ کردیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم شامل کردی گئی۔ پاک فوج کے دستوں میں ریسکیو ماہرین اور تلاشی کے آلات شامل کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے دستوں میں آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی میڈیکل ٹیم ترکیہ میں 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں پاکستانی سفارتخانے کیساتھ رابطہ رکھنے کا کام کریں گی۔ پاکستانی ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک موجود رہیں گی۔ 

مزیدخبریں