شہبازگل کا تحریک انصاف چھوڑنے پر رد عمل

شہبازگل کا تحریک انصاف چھوڑنے پر رد عمل
کیپشن: ShahbazgIl's reaction to leaving Tehreek-e-Insaaf

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے سوشل میڈیا کے بھائی، وکلا اور پارٹی ورکر جو آج میری پیشی پر ہائیکورٹ تشریف لائے میں ان کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔آپ کی محبتوں کا شکریہ۔ 
انہوںنے مزید کہا کہ کچھ وی لاگرز جعلی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے فیصلہ کیا ہے ۔ بد دل ہو گیا ہوں۔ یہ سب جھوٹ ہے ،براہ مہربانی جھوٹ مت پھیلائیں۔


واضح رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف سےناراض ہیں اور وہ تحریک انصاف کو چھوڑ سکتے ہیں ان کی ناراضی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں  فیصل آباد سے حصہ لینا چاہتے ہیں۔جس کے لئے انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ حصول کے حوالے سے ابتک ڈاکٹر شہباز گل چوتھے، پانچویں نمبر پر ہیں جس پر ڈاکٹر شہباز گل میں کافی مایوسی پائی جاتی ہے ۔

گزشتہ روز انہوں نے  اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے گلے شکوےکئے تھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کل عبوری ضمانت کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ہے، عمران خان کی ہدایات کے باوجود ہمارے مقامی رہنما تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ   خان صاحب کی آخری تقریر میں میرے ذکر پر  پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں ۔آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ بہت زخم ہیں پھر سہی! بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔