ایک نیوز : آپ سیلری اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا انتظار کر رہے ہوں اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی غلطی سے 286گنا زیادہ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آ جائے تو آپ کے کیا احساسات ہوں گے؟
واقعہ گزشتہ دنوں جنوبی امریکہ کے ملک چلی کی ایک کمپنی میں پیش آیا ہے جہاں غلطی سے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں اس کی تنخواہ سے 286گنا زیادہ رقم منتقل کر دی گئی۔
ملازم ’فوڈ انڈسٹریل کنسورشیم‘ (Cial)میں ملازمت کرتا تھا جس کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی غلطی سے اس کے بینک اکاؤنٹ میں 16کروڑ 53لاکھ 98ہزار 851پیسو (چلی کی کرنسی) منتقل ہو گئے۔
غلطی سے ٹرانسفرہونے والی رقم 5کروڑ 79لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔یہ رقم اس ملازم کی تنخواہ سے 286گنا زیادہ ہے۔