9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Dec 07, 2024 | 19:58 PM

ویب ڈیسک:9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔

عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزیدخبریں